انگریزی اور اردو زبان کے تقریری مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 24 جنوری کو ہونگے

بدھ 16 جنوری 2019 19:20

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) جامعہ سندھ جامشورو کی ڈائریکٹر، بیورو آف اسٹیگس ڈاکٹر سمیرا عمرانی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کالج فار وومین کی جانب سے 7 فروری کو ’’آل پاکستان ڈکلیمیشن کانٹیسٹ 2019ء‘‘ کے زیر عنوان سنجیدہ و مزاحیہ موضوع پر انگریزی اور اردو زبان میں منعقد ہونے والے تقریری مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے انتخاب کیلئے جمعرات 24 جنوری کو صبح ساڑھے دس بجے ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس کے دفتر میں ٹرائلز لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقابلے میں حصہ لینے کیلئے اپنے متعلقہ شعبے کی معرفت 23 جنوری تک اپنی نامزدگی کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں