ہٹڑی کے علاقے میں بجلی کے پول پر لٹکی ایک شخص کی لاش برآمد، کرنٹ لگنے سے نوجوان کی لاش جل گئی

جمعہ 18 جنوری 2019 23:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ہٹڑی کے علاقے میں بجلی کے پول پر لٹکی ایک شخص کی لاش برآمد، کرنٹ لگنے سے نوجوان کی لاش جل گئی جس کے باعث اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ہٹڑی تھانہ کی حدود سلاطین ہوٹل کے عقب میں بجلی کے پول پر ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹکی ہوئی ایک لاش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر ہٹڑی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش پول سے اتروائی، پولیس کے مطابق نامعلوم شخص جس کے ہاتھ میں پلاس بھی تھا ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہوئی اور اس کی لاش جل گئی جس کے باعث اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں