حیدرآباد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں،بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا شعبہ ہیلتھ ناکام ہو چکا ہے ، حمزہ شیخ

منگل 26 مارچ 2019 00:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) ممتاز سماجی رہنما حمزہ شیخ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، صحت وصفائی کا ناقص انتظام ہے، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا شعبہ ہیلتھ اپنی ذمہ جبکہ ایچ ڈی اے عوام کو فلٹر پانی کی فراہمی میں قطعی ناکام ہوچکا ہے جبکہ سیوریج کا پانی علاقوں اور شاہراہوں پر جمع ہوکر جھیل کا نقشہ پیش کررہا ہے، انہوں نے میئر حیدرآباد اور ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر عوام کو ریلیف پہنچانے کے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں