حیسکو چیف نے شکایت پر تین افسران کو عہدوں سے برطرف کردیا

پیر 22 اپریل 2019 22:42

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) حیسکو چیف نے ڈائریکٹر ایڈمن و ایچ آر کی شکایت پر تین افسران کو عہدوں سے برطرف کردیا ، حیسکو میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر طارق مجید نے گذشتہ دنوں سی ای او حیسکو اور وزارتِ توانائی کو تحریری شکایت کی تھی کہ ناجائز ترقی و تبادلوں کے لیے ان سے ایگزیکٹیو انجینئر جلال الدین عباسی ایس ڈی او عمران شیخ اور حیسکو لائژن آفیسر غلام سرور درس نے ان پر دباؤ ڈالا اور سخت دھمکیاں دیں ، جس پر پاور ڈویژن کے سکریٹری کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالحق میمن نے مذکورہ تینوں افسران کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں