دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم عمل اور قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے،سندھ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:20

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سندھ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی کے سینئروائس چیئرمین اقبال احمد خان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم عمل اور قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے،مبارکباد کے مستحق ہیں وہ لوگ جو اس دور پر فتن میں بھی اپنے مال اور جان سے لوگوں کے کام آتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ شب کراچی سے حیدرآباد پہنچنے پر مقامی ذمہ داران کی جانب سے منعقدہ ایک تعارفی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

ضلعی صدر عبیداللہ خان کی رہائش گاہ بسم اللہ سٹی میں منعقدہ تقر یب میں مہمان مذکور کے علاوہ مرکزی صدر شہزاد احمد شیخ، مر کزی سیکریٹری جنرل احمد فراز شیخ، صدر تعلقہ سٹی جمیل احمد شیخ،جنرل سیکر یٹری جاوید اقبال ایڈ وکیٹ ،سنیئر نائب صدر شکیل احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں