ایس ایس پی موٹر وے ایم نائن کا تبادلہ ، نئے ایس پی محمد حسن بھٹی نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا‘ ترجمان موٹر وے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی موٹر وے ایم نائن کا تبادلہ ، نئے ایس پی محمد حسن بھٹی نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

موٹروے کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی موٹر وے ایم نائن جام شورو اجمل خان کھوسو کاکوئٹہ تبادلہ کردیا گیا ہے ان کی جگہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر جام شورو کے عہدے پر کام کرنے والے محمد حسن بھٹی کو ایس پی ایم نائن جام شورو تعینات کیا گیا ہے۔ جنہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں