سندھ یونیورسٹی جام شورو سے طالبہ کا مبینہ اغوا ، والد نے تھانہ میں رپورٹ درج کرادی

منگل 19 نومبر 2019 22:38

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) سندھ یونیورسٹی جام شورو سے طالبہ کا مبینہ اغوا ، والد نے تھانہ میں رپورٹ درج کرادی ،سندھ یونیورسٹی کے ماروی ہاسٹل میں سکونت پذیر لائبریری سائنس سال اول کی طالبہ کومل جروار بنتِ لیاقت جروار غائب ہو گئی اس کی گمشدگی سے متعلق ہاسٹل انتظامیہ نے اسکے والد لیاقت جروار کو اطلاع دی جس کے بعد لیاقت جروا ر بدین سے سندھ یونیورسٹی ہاسٹل پہنچے معلوم ہوا کہ وہ گذشتہ روز 18نومبر کی صبح ہاسٹل سے اپنے شعبہ میں گئی تھی لیکن پھر واپس نہیں آئی تو تشویش ہوئی خیال کیا جارہا ہے کہ طالبہ کومل جروار کو اغوا کیا گیا ہے طالبہ کے والد لیاقت جروار نے یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے جام شورو تھانہ میں ابتدائی رپورٹ درج کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں