تنظیم خادم انسانیت کے تحت منہ کے کینسر کا مفت میڈیکل کیمپ کا کنسلٹنٹ کلینک کالی موری پر منعقد کیا گیا

پیر 26 اکتوبر 2020 23:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) تنظیم خادم انسانیت کے تحت منہ کے کینسر کا مفت میڈیکل کیمپ کا کنسلٹنٹ کلینک کالی موری پر منعقد کیا گیا، 4 مریضوں میں منہ کے کینسر کی تشخیص علامات ظاہر ہوئیں، ماہر امراض منہ کا کینسر ڈاکٹر سید سبطین شاہ اور ڈاکٹر صالح چانڈیو نے مریضوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر فیضان میمن نے شرکا سے کہا کہ تنظیم خادم انسانیت حقیقی معنوں میں غریبوں کے لیے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، منہ کے کینسر کے حوالے سے کیمپ کا انعقاد ایک بہترین اقدام ہے، سائیلنٹ ہیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جنرل سیکریٹری شبنم راشد خانزادہ نے کہا کہ تنظیم خادم انسانیت نے ہر موقع پر اپنی فلاحی خدمات پیش کر کے بہترین مثال قائم کی ہے، منہ کے کینسر کے حوالے سے میڈیکل کیمپ کا شاندار انعقاد اس کی ایک کڑی ہے جس پر عہدیدار مبارکباد کے مستحق ہیں، تنظیم کے صدر حاجی محمد نعیم شیخ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے اور تنظیم خادم انسانیت فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے، حیدرآباد سماجی اتحاد کے جنرل سیکریٹری حاجی فقیر محمد قریشی نے کہا کہ منہ کے کینسر کا فری میڈیکل آئندہ پریٹ آباد میں لگایا جائے گا، انہوں نے مین پوری گٹکا کی کھلے عام فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو اس سے دور رہنے کی تلقین کی، چئیرمین سجاد خان نے کیمپ میں آنے والے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر کوثر سلاوٹ اور محمد فاروق خلجی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں