پاکستان نیوی ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک جدید بحری جنگی جہاز تیار کرنے جا رہی ہے،کموڈور محمد شفیق خان

بدھ 25 نومبر 2020 22:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) کموڈور محمد شفیق خان منیجنگ ڈائریکٹر نیول ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ انڈیجینیس ٹیکنیکل ڈیولپمنٹ ونگ پاکستان نیوی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ کی دعوت پر حیدرآباد چیمبر کا دورہ کیا، انہوں نے تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب میں بتایا کہ پاکستان نیوی ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک جدید بحری جنگی جہاز تیار کرنے جا رہی ہے،اس شپ بلڈنگ فریگیٹ پروجیکٹ میں لوکل انڈسٹریز کو شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے جس کے لئے سول ، لوکل انڈسٹری کو پہلے ہمارے ادارے سے رجسٹر ہونا ہوگا، صنعتکار وں سے تعاون کی درخواست ہے، انہوں نے بتایا کہ اس قومی منصوبے میں شامل ہونے کی خواہاں انڈسٹریز کو تمام ٹیکنیکل معلومات فراہم کریں گے اور اس عنوان پر سیمینار بھی منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے کمو ڈور محمد شفیق خان اور ان کے وفد کے ساتھ کیپٹن برہان احمد ، لیفٹیننٹ کمانڈر صہیب ، لیفٹیننٹ راحیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آپ افسران حیدرآباد چیمبر کی دعوت پر تشریف لائے ہیں ، حیدرآباد تاریخی لحاظ سے سندھ کا دوسرا بڑا شہر اور تجا رتی و صنعتی مرکز ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان نیوی کی ڈی آئی ٹی ڈی ڈائریکٹو ریٹ سے مکمل تعاون / کوآرڈینیشن کرے گا، سینئر نائب صدر محمد وسیم جی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا، اجلاس میں حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ ، سابق سینئر نائب صدر محمد عارف ، سابق نائب صدر ضیا ء الدین ، ارکان مجلس عاملہ، علی احمد ، ضیا ء جعفری ، کھتری رسول بخش تاج ، یو سف دادا ، حاجی اختیار احمد آرائیں سمیت احسن ناغڑ ، جاوید اقبال ، شوکت علی سومرو ، محمد اسلم نربان ، محمد اقبال شیخ ، عبد الوحید شیخ ، محمد عدنان ، محمد حسین غو ری ، عبدالقادری سہروردی ، سیدیاور علی شاہ و دیگر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں