گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے سندھ سبھا کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال23ویںروز بھی جاری رہی

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے سندھ سبھا کی جانب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال23ویںروز بھی جاری رہی، شدید سردی کے باوجود مرد وخواتین رات کو پریس کلب کے سامنے بیٹھے رہے اس موقع پر حسین ڈاہری نے کہاکہ جس ملک میں احتجاج کی اہمیت نہیں وہاں احتجاج کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے سندھ سبھا کے ترجمان نعیم سندھو کے جاری کردہ بیان کے مطابق گم کئے گئے ڈاکٹر فتح محمد کھوسو، تسنیم بلوچ عاقب چانڈیو، نوید مگسی فقیر اعجاز گاہو، ایوب کاندھڑوں سمیت دیگر کی آزادی کے لئے گرفتار کئے گئے سندھ سبھا کے سربراہ انعام سمیت نور باگڑی، اے ڈی راہموں ، شبیر لغاری، شعیب چانڈیو، اصغر شیخ کی رہائی کے لئے حیدردآباد پریس کلب کے سامنے جاری بھوک ہڑتال مرتے دم تک رہے گی انہوںنے کہاکہ حسین ڈاہری کی حالت خراب ہونے کے باعث اسپتال لے کر گئے تو اسپتال انتظامیہ نے لینے سے انکار کردیا انہوںنے کہاکہ اپنے بھائیوں کی آزادی کے لئے بھوک ہڑتال ہماری موت تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں