فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا حیدرآباد پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا، جمال عارف سہروردی

بدھ 27 جنوری 2021 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رکن و حیدرآباد ڈویژن کے ترجمان جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ 9فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا حیدرآباد پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔مسلم لیگ(ن) حیدرآباد میڈیا سیل کے زیر ا ہتمام ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جمال عارف سہروردی نے کہاکہ موجودہ حالات میں مریم نواز کا کردار پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ محب وطن پاکستانیوں کی آواز بن چکا ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں دباسکتی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہر شہری چشم دید گواہ ہے کہ نواز شریف کی مقبول حکومت کو ایک سازش کے ذریعے ختم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

صدارت کو ختم کیا گیا لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کیخلاف سازشیں کی تھیں وہ سب بے نقاب ہوچکے ہیں اور وقت ثابت کردے گا کہ مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر عوامی طاقت بن کر ابھرے گی، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں بڑا جوش ولولہ پایا جارہا ہے مریم نواز کی حیدرآباد آمد کے سلسلے میں دن رات تیاریاں جاری ہیں، شہر میں جگہ جگہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پینافلیکس بنائے جارہے ہیں جو شہر کی مین شاہراہوں پر آویزاں کئے جائیں گے، مریم نواز کے استقبال کے سلسلے میں شہر کے مین چوراہوں پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے، اس موقع پر عثمان قریشی نوید شیخ کے بڑی تعدداد کارکنان بھی موجو دتھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں