سید برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا ، کلہاڑی لگنے کے باعث سید محمد شاہ شدید زخمی

جمعہ 3 ستمبر 2021 01:03

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان کے قریب دتہ واہ اسٹاپ پر سید برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس میں کلہاڑی لگنے کے باعث سید محمد شاہ شدید زخمی ہوئے جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخا ن منتقل کیا دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹنڈومحمدخان روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہر کیا اس موقع پر سید اسلم شاھ نے بتایا کہ میر ے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ کر کے زخمی کیا گیا ہے اور ایک موٹر سائیکل بھی حملہ آور لے کر فرار ہوگئے ہیں واقعے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے لیکن ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں