تبدیلی سرکار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملک کو مہنگائی کے طوفان میں لپیٹنے کا انتظام کیا ہے، عبدالوحید انقلابی

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے قائم مقام جنرل سیکریٹری عبد الوحید انقلابی،ملک وزیر علی دربار،اکبر علی شاہ،قاضی احتشام الحق لطفی،ڈاکٹر عمر دراز قریشی،ڈاکٹر بلال قریشی،ملک آصف اعوان، سلیم اعوان،محمد رفیق ورک اور اشرف مغل نے اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملک کو مہنگائی کے طوفان میں لپیٹنے کا انتظام کیا ہے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ سے پہلے ہی عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھائے گا وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے وعدے کئے تھے کہ اقتدار میں آنے کے بعد غربت کا خاتمہ لوگوں کو روزگار فراہم اور غریبوں کیلئی50لاکھ گھر بناکر دیئے جائیں گے مگر یوٹرن حکومت نے کسی وعدے پر عمل نہیں کیا پاکستان میں شوگر مافیا اور لینڈ مافیا آزاد ہیں اور اقتدار کے مزے لے رہی ہیں حکومت انہیںلگام دینے میں ناکام رہی ہے مہنگائی کے اس جن کو نہ روکار گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں