ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان نے قطر چیئرٹی کے یتیم بچوں کی رہائش و کفالت کے ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) انٹرنیشنل ادارے قطر چیئرٹی کےبلڑی شاہ کریم کے گاوں حسین دل میں یتیم بچوں کی رہائش و کفالت کے لیے  ہاسٹل کا سنگ بنیاد  رکھ دیا   گیا ہے۔  جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی نے کیا ۔  ایک کروڑ 20 لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا  یہ ہاسٹل ایک سال  میں مکمل ہونے کہ بعد  پاکستان بیت المال کے حوالے کیا جائے گا تاکہ ضلع کہ یتیم بچوں کی تعلیم ، صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکےاور وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں ۔

افتتاحی تقریب  سے  خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے تعمیر ہونے والے اس ہاسٹل میں  ڈاکٹر عبدالسلام دل نے اپنے گاؤں میں قیمتی پلاٹ دے کر اس خیراتی کام میں اپنا حصہ ڈالا ہے جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے ۔

(جاری ہے)

  اس موقع پر  قطر چیئرٹی کے فیلڈ کوآرڈینیٹر محمد اشرف مغل نے کہا کہ ہمارا  ادارہ پاکستان میں 1994 سے  مختلف شعبہ جات میں کام کر رہا ہے اور اس کے ساتھ صوبہ سندھ  کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 10 سالوں سے مختلف پراجیکٹس پر غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔  اس موقع پر قطر چیئرٹی ضلع ٹنڈو محمد خان کی ٹیم انچارج راحیلہ خاص خیلی ، محکمہ سوشل ویلفیئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم سومر و  اور دیگر بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں