حیدرآباد ، پنیاری پولیس کی کارروائی، منشیات ڈیلر ہلاک

ہفتہ 11 مئی 2024 13:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) حیدرآباد میں پنیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات ڈیلر رفیق عرف کارو مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پنیاری پولیس نے مہران گراؤنڈ کے قریب بدنام زمانہ منشیات ڈیلر اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ملزم کی شناخت رفیق عرف کارو کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ملزم کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کےلئے ناکہ بندی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں