ْ15مارچ سے ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں تاکہ مردم شماری کے دوران کسی قسم کی کمی بیشی درپیش نہ ہو ‘مردم شماری ایک ماہ کی مقررہ مدت میں مکمل کی جائے گی ‘عملے کو 6فروری سے تربیت دیناشروع ہو جائیگا

کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 فروری 2017 23:46

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کہا ہے کہ15مارچ 2017سے ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں تاکہ مردم شماری کے دوران کسی قسم کی کمی بیشی درپیش نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ مردم شماری ایک ماہ کے مقررہ مدت میں مکمل کی جائے گی اور اس حوالے سے متعلقہ عملے کو 6فروری سے تربیت دینے کا سلسلہ شروع ہو جائیگا ۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز مردم شماری کے حوالے سے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ،ڈپٹی کمشنر پشین،ڈپٹی کمشنر چاغی،ڈپٹی کمشنر نوشکی،محکمہ صحت، سماجی بہبود،تعلیم،لوکل گورنمنٹ،محکمہ مردم شماری کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو)اسسٹنٹ کمشنر پولٹیکل کمشنر آفس بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کوئٹہ ڈویژن مردم شماری کے حوالے سے متعلقہ فیلڈآفیسران ،چارج سپرنٹنڈنٹ ،سرکل سپر وائزر اور دیگر متعلقہ عملے کو فوری طور پر تعینات کریں اور ان کی تربیت کے سلسلے میںماسٹر ٹرینر کو تعینات اورتر بیت کا کام بھی فوری طور پر شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے اضلاع میں کنٹرول روم قائم کر کے مردم شماری کے حوالے سے جاری کام کی نگرانی کرتے ہوئے ڈویژنل کنٹرول روم سے مکمل رابطے میں رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے دوران فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیگے ۔جبکہ مردم شماری کے حوالے سے گھر گھر جاکر معلومات اکھٹے کر نا نظام کے مطابق کیا جائے گا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا ہے کہ ڈویژن کی سطح پر قائم کنٹرول روم اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر معلومات اور دیگر امور کے حوالے سے نگرانی کرینگے جبکہ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز مردم شماری کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشترفت سے اجلاس کو آگاہ کرینگے۔

انہوں نے ہدایت کہ مردم شماری کے فوکل پرسن سے رابطے میں رہیں۔ تاکہ درپیش کسی قسم کی دشواری یا مشکلات کا فوری طور پر حل کیا جاسکے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی آپریشن نے مردم شماری اور سیکورٹی کے حوالے سے اب تک ہونے والی اقدامات سے آگا ہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں