بلدیہ انسدادتجاوزات سیل نے بدین بس اسٹاپ کی سرکاری اراضی واہ گزار کرانے کے لئے بڑے آپریشن کاآغازکردیا

جمعرات 23 فروری 2017 21:33

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بلدیہ انسدادتجاوزات سیل کے عملے نے بدین بس اسٹاپ کی سرکاری اراضی واہ گزار کرنے کے لئے بڑے آپریشن کاآغازکردیا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کامحاصرہ کررکھا ہے ،قابضین نے 30سے زائد عرصے سے بدین بس اسٹاپ پر قبضہ کررکھا ہے،60سے زائد دوکانیں اورمکانات مسمارکردئیے،آپریشن میں مداخلت کرنے والے سرکاری ملازم کوڈی سی کے حکم پرحراست میں لے لیاگیا،بلدیہ عملہ نے اس سے قبل بھی کئی باربس اسٹاپ کی سرکاری اراضی واہ گزارکرنے کی کوشش کی تھی، ڈپٹی کمشنرمعتصم عباسی اوراسسٹنٹ کمشنرسٹی نظام الدین جتوئی کی نگرانی میں انسدادتجاوزات سیل بلدیہ کے عملے نے حالی روڈ تھانے کی حدود میں واقع بدین بس اسٹاپ کی سرکاری اراضی واہ گزار کرنے کے لئے بڑاآپریشن شروع کردیا،جمعرات کے روزاچانک شروع کئے گئے آپریشن سے قبل پولیس نے بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ،جس کے بعد بلدیہ عملے نے بھاری مشنری کے ساتھ ڈپٹی کمشنرمعتصم عباسی اوراسسٹنٹ کمشنرسٹی نظام الدین جتوئی کی نگرانی میں پہنچ کرآپریشن کا شروع کردیا،کارروائی کے دوران قبضہ کرکے بنائی گئی دکانوں سے قابضین کو سامان نکالنے کی مہلت بھی نہیں دی گئی ،اس موقع پربعض افراد کی جانب سے شدید مزاحمت بھی کی گئی جس پرڈپٹی کمشنرنے کہا کہ دوماہ سے زائد عرصے سے وقت دے رہے ہیں بہت وقت دے دیا،اب کوئی مہلت نہیں ہے اس موقع پراے این پی کے مرکزی رہنماء لالااورنگزیب نے وہاں پہنچ کرمہلت دلوانی کی کوشش کی اورکہاکہ لوگ ان کے پاس آرہے ہیں وہ چھپ رہے ہیں جس پرڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آپ کو چھپنے کی ضرورت نہیں ہے ہم سرکاری کام کرنے آئے ہیں اورکام مکمل کرکے ہی جائینگے،کارروائی کے دوران جمعرات کی رات تک 60سے زائد دوکانوں،مکانات کو مسمارکردیا گیا تھاجبکہ رات بھرآپریشن جاری رکھنے کے لئے بڑی لائٹیں لگائی گئیں ہیں،آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پرایک شخص کو ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرحراست میں لے لیاگیا،معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص سوئی گیس میں سرکاری ملازم ہے ،اس موقع پرمیونسپل کمشنرشاہدعلی خان اورڈائریکٹر لینڈبلدیہ آفاق احمد نے بتایا کہ مذکورہ بس اسٹاپ قیام کے لئے بلدیہ نے دوبڑے پلاٹ1971ء میں خریدے تھے ،اور1975ء میں بدین اسٹاپ کا قیام عمل میں آیا تھا،جس کا کل رقبہ 10.63ایکٹر ہے مگرگزشتہ30سال سے زائد عرصے سے اس پرقبضہ ہے جیسے واہ گزار کرنے کے لئے بلدیہ نے کئی بارکوششیں کیں مگر کامیاب نہیں ہو سکے مگر اب ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اسے واہ گزار کرایا جارہا ہے ،آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنرلطیف آباد انورپہنوردودیگر افسران بھی موجود رہے،مذکورہ آپریشن کی تکمیل سے شہر میں قائم تمام بسوں کے اڈوں کو یہاں منتقل کیاجائے گا آپریشن کے وقت پولیس و رینجرز بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی�

(جاری ہے)

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں