انڈین پریمیئرلیگ میں واحد میچ راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلزکی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا

بدھ 27 مارچ 2024 14:16

انڈین پریمیئرلیگ میں  واحد میچ راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلزکی ٹیموں کے مابین     کل کھیلا جائے گا
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیموں کے مابین کل(جمعرات کو) سوائی مان سنگھ سٹیڈیم، جے پور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

راجستھان رائلز سنجو سیمسن لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دہلی کیپٹلز کی ٹیم مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور راجستھان رائلز کی ٹیم اپنا میچ جیت چکی ہے جبکہ دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں