سی ڈی اے موسم برسات شجرکاری مہم کا افتتاح آئندہ ہفتے چیئرمین سی ڈی اے اور مئیر اسلام آباد کرینگے،عرفان نیازی

بدھ 18 جولائی 2018 13:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی ای) اورمیٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد( ایم سی آئی) موسم برسات شجرکاری مہم کا باضابط افتتاح آئندہ ہفتے کرے گی،مہم کا افتتاح چیئرمین سی ڈی اے اور مئیر اسلام آباد کریں گے۔میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آبادشعبہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عرفان نیازی نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے نے کئی جگہوں پر شجر کاری شروع کر رکھی ہے تاہم مہم کا باضابطہ افتتاح آئندہ ہفتے سے کیا جائے گا مہم کا افتتاح چیئرمین سی ڈی اے عشرت علی اور مئیر اسلام آباد شیح انصر عزیز کریں گے۔

مہم کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ شہرِ اسلام آباد کی خوبصورتی اورہریالی کو مزید بڑھانے کے لیے سال 2018 ؁ء کی موسمِ برسات کی شجر کاری کے دوران ت3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

موسمِ بہار 2018 ؁ کی شجر کاری کا آغاز ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب سے کیا جائے گا۔ تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔ تقریب میں ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کے علاوہ اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، سول سوسائٹی، سرکاری و نیم سرکاری ادارے، این جی اوز اور مختلف تعلیمی اداروںکے نمائندے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

ادارہ کی طرف سے سال میں دومرتبہ شجر کاری کی مہم موسم بہار اور برسات میںکی جاتی ہے۔شجر کاری کی ان مہموں کا مقصد شہر کی ہریالی کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی توجہ اس مقصد کی طرف مبذول کروانا ہوتا ہے۔ رواںسال موسمِ برسات کی شجر کاری کے دوران اسلام آباد کے نئے سیکٹر، ایکسپریس وے ،گرائونڈز، پارکس ،مارگلہ ہلز نیشنل پارک، سملی ڈیم کے اردگرد کے علاقے ،H-10 ،H-11 اور کشمیر ہائی وے سیمت گرین بیلٹس،تمام پارکس اور دیگر ایریاز میں پودے لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کیں گئیں ہیں کہ شجرکاری کی مہم میں لگائے جانے والے مختلف اقسام کے پودوں کی نشوونما کو یقینی بنا نے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔مزید برآں شجر کاری میں مقامی اور موزوں پودے لگانے کو یقینی بنایا جا ئے تاکہ انکی افزائش کے مثبت نتائج حاصل ہو سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں