دسمبر 2018ء کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 10.19 فیصد کی کمی

منگل 22 جنوری 2019 11:24

دسمبر 2018ء کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 10.19 فیصد کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 10.19 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران پام آئل کی درآمدات 931 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ء کے دوران درآمدات کا حجم 1.03 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 10 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں