ربیع 2023 میں چنا اور دالیں 8لاکھ 74ہزار ہیکٹر رقبہ پر کاشت کی جائے گی

اتوار 7 جنوری 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2024ء) حکومت نے رواں ربیع سیزن کے دوران 8 لاکھ 74 ہزار ہیکٹر رقبہ پر دالوں کی کاشت کا ہدف مقرر کیا ہے، اس اقدام کا مقصد ملکی طلب کو پورا کرنا اور درآمدی اجناس پر انحصار کم کرنا ہے تاکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ بنایا جاسکے۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارت کے حکام نے بتایا کہ اس مدت کے دوران بالترتیب 8 لاکھ 60 ہزار ہیکٹر اور 14 ہزارہیکٹر سے زیادہ رقبے پر چنے اور دالوں کی کاشتکی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ ان مقاصد کے مطابق چنے اور دال کی اقسام پر مشتمل دالوں کے پیداواری اہداف 4 لاکھ 19 ہزار ٹن سے زائد مقرر کیے گئے ہیں تاکہ ملکی طلب کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 7لاکھ 86 ہزارہیکٹر رقبے پر چنے کی کاشت کا مقصد ایک اندازے کے مطابق 3 لاکھ 22 ہزار ٹن پیداوار حاصل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں چنے کی کاشت 22 ہزار ہیکٹر رقبے پر محیط ہونے کا تخمینہ لگایا گیاہے، جس سے تقریبا 23 ہزار ٹن پیداوار متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 30 ہزار ہیکٹر اور بلوچستان میں40 ہزار ہیکٹر پر چنے اور دیگر دالیںکاشت کی جائیں گی جس سے بالترتیب 15 ہزار ٹن اور 49 ہزار ٹن پیداوار متوقع ہے۔ دریں اثنا توقع ہے کہ 14 ہزار ہیکٹر رقبے پر دال کاشت کی جائے گی جس کے نتیجے میں تقریبا 9 ہزار ٹن پیداوار ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دالیں درآمد کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں