مصر میں عالمی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب

جمعہ جولائی 14:14

مصر میں عالمی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے مصر میں عالمی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں اوراداروں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کے مطابق نمائش میں ٹیکسٹائل اینڈ ایپریل، سرجیکل آلات، فارماسوٹیکل، لیدر وسپورٹس سامان، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل، چاول، گوشت، سی فوڈ، الیکٹرانکس اورٹینٹ و کینوس مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔دوروزہ نمائش 14ستمبر سے شروع ہوگی۔اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں اوراداروں کو 50 ہزار روپی(قابل واپسی) کی سکیورٹی کے ساتھ 3 اگست تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments