اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا جدہ چیمبر آف کامرس کا دورہ
دونوں چیمبرز کا مل کر پاکستان اور سعودی عرب کی باہمی تجارت کو بہتر کرنے کا عزم
جمعہ 20 جولائی 2018 16:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے دو اہم ممالک اور قریبی دوست ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بہتر کرنے کیلئے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو مزید قریب لایا جائے تا کہ تاجر برادری آپس میں براہ راست ملاقاتیں کر کے مشترکہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کر سکے۔
مازن محمد بترجیی نے کہا کہ سعودی عرب اپنے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بہت سی اشیاء باہر سے درآمد کرتا ہے اور پاکستان کی تاجر برادری کیلئے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ سعودی عرب کی مارکیٹ میں اپنی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسلام آبادچیمبر آف کامرس کے وفد کا سعودی عرب کا موجودہ دورہ فائدہ مند ثابت ہو گا اوریقین دہانی کرائی کہ ان کا چیمبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعود ی عرب متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک باقاعدگی کے ساتھ تجارتی وفود کا تبادلہ کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوڈ پراڈیکٹس بشمول سبزیاں و پھل، گوشت، مچھلی، ٹیکسٹائل مصنوعات، فیشن گارمنٹس، حج و عمرہ کے احرام، انجینئرنگ گڈز، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان، آٹو پارٹس اور لائٹ مشینری سمیت اپنی متعدد مصنوعات سعودی عرب کو برآمد کر سکتا ہے لہذا سعودی عرب کے امپورٹرز پاکستان سے ان مصنوعات کی درآمد پر توجہ دیں ۔محمد نوید ملک نے کہا کہ تیل و گیس کی تلاش، معدنیات، ماربل وگرینائیٹ، تعمیرات اور انفراسٹریکچر کی ترقی سمیت پاکستان کی معیشت کے متعدد شعبوں میں سعودی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں جبکہ سی پیک منصوبے نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے مزید نئے مواقع پیدا کر دیئے ہیں لہذا جدہ چیمبر آف کامرس سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی زیادہ سے زیادہ ترغیب دے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ محمد فہیم خان اور محمد اشفاق چٹھہ نے بھی اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے مفید تجاویز دیں ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اورایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پرعمل درآمد کے منصوبہ ..
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے ..
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
سی پیک کے تحت پاک چین زرعی ترقی پر توجہ دینے اورٹیکنالوجی کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے، ماہرین
روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھال لیا
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، نجکاری پروگرام کے لئے 24 اداروں کی منظوری دیدی گئی
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں ..
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا ..
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر ..
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا