ایس ای سی پی نے پی ایس ایکس کے بروکرز کے دفاتر/ برانچوں کے قیام سے متعلق ریگولیشنز میں ترامیم کر دیں
جمعرات 16 اگست 2018 18:55
(جاری ہے)
ان ترامی سے پہلے ریگولیشنز میں دیگر آپریشنل تقاضوں کے علاوہ، قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے بروکر کا ریکارڈ بھی نہیں دیکھا جاتا تھا۔
ترمیم شدہ ریگولیشنز کے مطابق اب لازمی ہے کہ نئے دفتر اور برانچ کھولنے کے خواہشمند بروکر کا ریگولیٹری قوانین پر عمل درآمد کا ریکارڈ تسلی بخش ہو جبکہ سرمایہ کاروں کی شکایات اور سرمایہ کاروں کے ساتھ دیگر امور پر ثالثی کے حوالے سے بھی رویہ پی ایس ایکس کے مطابق اطمینان بخش ہو۔ ریگولیشنز کے مطابق اب یہ بھی دیکھا جائے گا کہ بروکر کے خلاف ایس ای سی پی، سٹاک ایکس چینج یا سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کی جا نب سے گزشتہ تین سالوں میں سرمایہ کاروں کے اثاثوں کے غیر قانونی اور ناجائز استعمال یا صارفین کے اثاثوں کو غیر مناسب طور پر الگ رکھنے اور تحفظ دینے یا بروکر ہاوس سے کسی غیر رجسٹرڈ یا اختیار نہ رکھنے والے فرد کی جانب سے سرکاروں کے ساتھ لین دین کرنے یا کسی دیگر قابل ذکر معاملے پر تادیبی کارروائی نہ کی گئی ہو۔ ترمیم شدہ ریگولیشنز کے تحت اب ضروری ہے کہ دفتر یا برانچ کھولنے کا خوہشمند بروکریج ہاوس کا کوئی سپانسر، ڈائریکٹر یا سنئیر مینجمنٹ کا کوئی افسر کسی دوسرے ایسے بروکریج ہاوس کی سنئیر مینجمنٹ کے ساتھ منسلک نہ رہا ہو جو کہ سٹاک ایکس چینج، یا نیشنل کلئرنگ کمپنی کے جانب سے ڈیفالٹر ہو یا جس کا ٹی آر ای سرٹیفیکیٹ ایکس چینج یا کلئرنگ کمپنی کی جانب سے قوائد و ضوابط کی خلاف وری پر منسوخ کیا گیا ہو۔ریگولیشنز میں ترامیم کے ذریعے ان ضوابط کی خلاف ورزی /عدم تعمیل کی صورت میں موزوں کارروائیاں کرنے کے لئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مزید با اختیار بنا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لئے بھی ضروری قرار دیا گیا ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ سکیورٹیز بروکرز کے دفاتر/برانچوں کی آف سائٹ نگرانی (مانیٹرنگ) کی جائے۔ علاو ازیں بروکر ہاوس کے کمپلائنس آفیسر سال میں دو مرتبہ سٹاک ایکسچینج کو اس بات کی توثیق کرائے گا کہ اس بروکر کادفتر یا برانچ ایس ای سی پی اور ایکسچینج کیقابل ِ اطلاق ضوابط کی مکمل تعمیل کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی عدم تعمیل کی صورت میں، کمپلائنس آفیسر بروکر، سٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کو مطلع کرے گا۔ نظر ثانی شدہ ریگولیشنز کی سب سے اہم بات یہ ہے اب پی ایس ایکس کے لئے ضروری ہے کہ کسی بھی بروکر کو رجسٹریشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے پہلے اس کے دفتر کا دورہ کریاور اس بات کی توثیق کرے کہ یہ دفاتر ان ضوابط کے تقاضوں بشمول تسلی بخش انفراسٹرکچر،اہل اشخاص کی مناسب تعداد، ہیڈ آفس کو صارفین کے ریکارڈ ز منتقل کرنے کے لئے تسلی بخش نظام اور دیگر متذکرہ معیار ات کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت