دنیا کی سب سے بڑی حلال ایکسپو 29 ستمبر دبئی میں شروع ہوگی

منگل 18 ستمبر 2018 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) حلال ایکسپو 2018ئ کا آغاز رواں ماہ 29 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جس میں ڈیری مصنوعات، جمی ہوئی سبزیاں، بیکری مصنوعات، سمندری غذائیں اور آئس کریم کی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔

(جاری ہے)

حلال ایکسپو دبئی دنیا کی بڑی نمائش ہے جس میں حلال مصنوعات اور خدمات، بیوریج، فیشن، کاسمیٹیکس، پرسنل کیئر، ٹریول اینڈ ٹورز، بینکنگ اینڈ فنانس سمیت دیگر مختلف مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی جائیگی۔ حلال خوراک کو محفوظ ترین سمجھا جاتا ہے، اس لئے دنیا بھر میں کروڑوں غیرمسلم افراد بھی حلال خوراک کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں