ملبوسات کی درآمدات میں اگست کے دوران 7.28 فیصد اضافہ

پیر 15 اکتوبر 2018 13:46

ملبوسات کی درآمدات میں اگست کے دوران 7.28 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کے دوسرے مہینے میں ملبوسات کی درآمدات میں 7.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2018ء کے دوران پاکستان نے ملبوسات کی درآمدات پر 1.61 ارب روپے کا زرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 7.28 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں پاکستان میں ملبوسات کی درآمدات پر 1.5 ارب کا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں