رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:32

رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک ملک میں مجموعی طورپر 2330 بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار اور2005 یونٹس بسوں و ٹرکوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔

گزشتہ سال اسی عرصہ میں ملک میں 2746 یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار اور 2446 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق ماہ ستمبر میں ملک میں 735 یونٹس ٹرک اور بسیں تیار جبکہ 589 کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 1009 بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار اور 793 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ان میں ہینو، نسان، ماسٹر اور اسوزو کی بسیں اور ٹرک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں