زرعی ترقیاتی بینک کے سابق چیئرمین رانا شبیر احمد خاں انتقال کر گئے، تدفین اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ھو گی

منگل 11 دسمبر 2018 23:50

زرعی ترقیاتی بینک کے سابق چیئرمین  رانا شبیر احمد خاں انتقال کر گئے، تدفین اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ھو گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے سابق چیئرمین رانا شبیر احمد خاں منگل کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ 10 بجے صبح چک نمبر 40 گ ب نزد ستیانہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی ۔ دوسری نماز جنازہ آج بروز بدھ سہ پہر 4 بجے اسلام آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ھو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں