رواں مالی سال کے دوران ادویات اورطبی مصنوعات کی درآمدات میں 3.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

جمعہ 24 مئی 2019 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) رواں مالی سال کے دوران ادویات اورطبی مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے 10 مہینوں میں ادویات اورطبی مصنوعات کی درآمدات پر پاکستان نے 929.355 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.54 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے ادویات اورطبی مصنوعات کی درآمدات پر 897.564 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں