ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر زایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، کارپٹ کی عالمی نمائش کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہفتہ 25 مئی 2019 14:18

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر زایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، کارپٹ کی عالمی نمائش کے حوالے سے تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میاں ریاض احمدسے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر زایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور رواںسال ستمبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش کے حوالے سے تبادلہ خیال اور مالی اور تکنیکی معاونت کی درخواست کی گئی ۔

ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان اورسینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک پر مشتمل وفد نے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بتایا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ امسال بھی زیادہ سے زیادہ غیر ملکی خریداروں کو نمائش میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے اور ان کے ساتھ ابتدائی طور پر رابطے بھی کئے گئے ہیں جن کا مثبت جواب آیا ہے ۔

(جاری ہے)

وفد نے درخواست کی جلد سے جلد فنڈز کا اجراء کیا جائے تاکہ نمائش کی تیاریوں کا بروقت آغاز اور خصوصاً غیر ملکی خریداروںکو سہولیات کی پیشکش کی جا سکے ۔ اس موقع پر میاں ریاض نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار اد ا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس طرح کی نمائشوں سے پاکستانی مصنوعات کی تشہیر ہو تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے ۔ ۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ ہم پر امید ہے کہ نمائش کی کامیابی سے مشکلات کا شکار کارپٹ انڈسٹری کو سہارا ملے گا جس سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں