ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار اور فروخت میں گیارہ ماہ کے دوران 42.94 فیصد کمی

پیر 24 جون 2019 14:41

ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار اور فروخت میں گیارہ ماہ کے دوران 42.94 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) رواں مالی سال کے دوران ملک میں ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 42.94 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء تا مئی 2019ء ملک میں 6602 یونٹ ٹرکوں اوربسوں کی پیداواراور6351 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 42.94 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں ملک میں 9258 یونٹ ٹرکوں اوربسوں کی پیداواراور9194 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق مئی 2019 ء میں ملک 449 یونٹ بسوں اورٹرکوں کی پیداور اور451 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ سال مئی کے مہینے میں ملک میں 874 یونٹ ٹرکوں اوربسوں کی پیداواراور906 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں