وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی ملاقات‘ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:09

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی ملاقات‘ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے میں کافی کام کیا ہے اس سے کینیڈا کے سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں، موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات مہیا کرے گی۔

ملاقات میں زراعت، صحت، انفراسٹرکچر، تعلیم، قابل تجدید توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں