یورپی ممالک سے ترسیلات زرمیں 2.33 فیصد اضافہ

منگل 22 اکتوبر 2019 12:51

یورپی ممالک سے ترسیلات زرمیں  2.33 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔سٹیٹ بنک کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبرتک جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین،اٹلی، سویڈن، ڈنمارک اوربیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں نے 169.65 ملین ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.33 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 165.78 ملین ڈٖالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

مالی سال 2017-18 ء کی پہلی سہ ماہی میں یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 161.74 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق ستمبر 2019ء میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین،اٹلی، سویڈن، ڈنمارک اوربیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں کی جانب ترسیلات زرکاحجم 53.20 ملین ڈالر رہا، جوزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 58.14 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خاتمہ اورقانونی زرائع سے ترسیلات زر کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے نتیجہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں نمایاں بہتری آرہی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر9.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں