پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

پیر 29 اپریل 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرمجموعی طورپر29فیصدکااضافہ ہواہے۔کمپنیوں کے مالیاتی اعدادوشماراورعارف حبیب ریسرچ کی طرف سے مرتب کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ(جولائی تامارچ2024) کی مدت میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کو مجموعی طورپر1199869 ملین روپے کامنافع حاصل ہوا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29 فیصدزیادہ ہے۔

مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کو مجموعی طورپر373202 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں دوفیصدکم ہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بینکوں کومجموعی طورپر440687 ملین روپے (49 فیصدسالانہ اضافہ)، ایکسپلوریشن اینڈپروڈکشن کمپنیوں کو349083 ملین روپے(12 فیصداضافہ)، کھادسازکمپنیاں 101748ملین روپے (104 فیصداضافہ) سیمنٹ 90881 ملین روپے (19 فیصداضافہ)، پاور66147 ملین روپے (39 فیصداضافہ)، خوراک 24093 (20 فیصدکمی)، آئل اینڈگیس مارکیٹنگ کمپنیاں 26803 ملین روپے (245 فیصداضافہ) آٹواسمبلنگ 17266 ملین روپے (117 فیصداضافہ)، ریفائنریز13747 ملین روپے (83 فیصداضافہ)، فارما7124 ملین روپے (14 فیصداضافہ) اور کیمکلز کمپنیوں کو16344 ملین روپے (53 فیصدکمی کامنافع حاصل ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں