ٹیکسٹائل ایکسپورٹر کے 254 ارب روپے کے ریفنڈ کلیم کی تحقیقات شروع

ایف بی آر نے ریفنڈ کلیم روک دیئے ، تاجروں کا احتجاج ، وزیراعظم سے رابطے

پیر 6 جولائی 2015 18:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ایف بی آر نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹر کے 254 ارب روپے دبا لئے ہیں ۔ عدم ادائیگی پر ایکسپورٹرز نے وزیراعظم سے رابطہ کرلیا ہے ۔ کو ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے 254ارب روپے ریفنڈ کی مد میں گزشتہ دو سالوں سے دبا لئے ہیں ۔ ایف بی آر نے یہ 254 ارب روپے ٹیکس وصولیوں میں ظاہر کئے ہیں تاکہ ٹیکس ریکوری کی شرح کو بہتر بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے اس اقدام کیخلاف ایکسپورٹرز نے شدید احتجاج کیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ اگر یہ ادائیگی نہ ہوئی تو برآمدات کا ٹارگٹ حاصل نہیں کیا جاسکے گا اس مقصد کیلئے تاجروں نے وزیراعظم سے رابطہ کیا ہے تاہم ایف بی آر ذرائع نے کو بتایا کہ یہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹر کے 254 ارب کے کلیم کی ا علیٰ پیمانے پر تحقیقات شروع ہوگئی ہیں اور جعلی کلیم داخل کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگا اس مقصد کیلئے ایف بی آر کے انٹیلی جنس یونٹس اور ایف بی آر کی مدد بھی لی جارہی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں