اسلامی یونیورسٹی میںذہنی صحت ، قانون اور انسانی حقوق پر ڈپلومہ کا آغاز
نفسیات دان و اساتذ ہ اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کا مل کر حل نکالیں، ریاض فتیانہ
بدھ 26 ستمبر 2018 18:24
(جاری ہے)
منتظمین میں ڈاکٹر طاہر خلیلی اور ڈاکٹر عزیز الرحمٰن نے شرکت کی ۔
ریاض فتیانہ نے اپنے خطاب میں ماہرین تعلیم ، اساتذہ اور نفسیات دانوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی جیسے مسائل کا مل کر حل نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم علماء ، نفسیات دانوں اور اساتذہ کو ملک کراسلام کے خلاف جاری پراپیگنڈا کے تدارک کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ، انہوں نے کہ کہ دہشت گردی و ناخواندگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ اس موقع پر صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمی اور معاشرتی میدان میں ترقی کے کیلئے بین الاقوامی اداروں کے تمام تعلیمی شعبوں کے عملی منصوبوں میں تعاون انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے ڈگری کے عملی کام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان معاشرے میں طلبہ کے معیار کو بلند کرنے کی لیے مزید میڈیکل ڈپلومہ شروع کرنے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے لئے جسمانی صحت کاٹھیک ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ذہنی اور دماغی صحت کا شعبہ اس ٹیکنالوجی کے دور میں بڑی اہمیت کا حامل اس لئے بھی ہے کیونکہ اس دور میں روز مرہ کے معاملات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیدا ہونے والی نفسیاتی بیماریوں کی نشاندہی کر کے اس کا حل نکالا جائے۔ صدر جامعہ نے تمام مسلمان ممالک کی جامعات پر زور دیا کہ وہ نفسیاتی ماہرین کو ایک جگہ پر اکٹھا کریں اور اس طرح کے ڈپلومہ کی تعلیم شروع کریں۔نائب صدر تدریسی امور ڈاکٹر طاہر خلیلی نے ڈپلومہ کے تصور ‘ مقاصد اور مستقبل کے لائحہ عمل پرروشنی ڈالی اور تقریب میں شریک سفارتکاروں ‘ ماہر تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈپلومہ تعلیمی میدان میں ایک سنگ بنیاد ثابت ہو گا ۔ تقریب سے ڈاکٹر مشتاق نے بھی خطاب کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ