فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپیئن شپ اسلام ماڈل کالج فار بوائز جاو تلی نے جیت لی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپیئن شپ اسلام ماڈل کالج فار بوائز جاو تلی جیت لی جبکہ فضائیہ انٹر کالج منہاس کامرہ اور اسلام ماڈل کالج فار بوائز سہالہ کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی گئی اسلام ماڈل کالج فار بوائز جاو تلی نے 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ فضائیہ انٹر کالج منہاس کامرہ نے 65 کے ساتھ اور اسلام ماڈل کالج فار بوائز سہالہ نے 37 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپیئن شپ کے چیف آرگنائزر اللہ دتہ مہر نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں بارہ کالجز کے کھلاڑیوں نے 14 ایونٹس میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں