عیدالفطر پر چلائی جانے والی پہلی 2خصوصی ٹرینیں کل روانہ ہوںگی

عید سپیشل ٹرینوں کی سیکورٹی پر ایف سی اور پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے

جمعرات 22 جون 2017 14:04

عیدالفطر پر چلائی جانے والی پہلی 2خصوصی ٹرینیں کل روانہ ہوںگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) پاکستان ریلویز کی عیدالفطر کے موقع پر چلائی جانے والی پہلی2خصوصی ٹرینیں آج جمعہ کو روانہ ہوں گی،عیدسپیشل ٹرینوں کی روانگی کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں،عیداسپیشل ٹرینوں کی سیکورٹی پر ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،پہلی ٹرین آج(جمعہ کو) کراچی سے دن گیارہ بجے روانہ ہوکر خانپور،فیصل آباد اور جہلم سے ہوتی ہوئی اگلے روز (ہفتہ کو) رات10بجکر30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین کوئٹہ سے دن آج (جمعہ کو) 11بجکر30منٹ پر روانہ ہوکر جیکب آباد اور خانیوال سے ہوتی ہوئی کل (ہفتہ کوولی)

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں