سیہون میں تحریک انصاف کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں بیمار سیاسی اور شکست خوردہ ذہن کی علامت ہی, فواد چوہدری

پیپلزپارٹی المناک انجام سے بچاؤ چاہتی ہے تو معقولیت سے رستہ تلاش کری, عمران خان 22 اکتوبر کو انشاء اللہ سیہون آئیں گے اور سندھ کے عوام سے ملیں گے ،ترجمان پی ٹی آئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:16

سیہون میں تحریک انصاف کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں بیمار سیاسی اور شکست خوردہ ذہن کی علامت ہی, فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) سیہون میں تحریک انصاف کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں بیمار سیاسی اور شکست خوردہ ذہن کی علامت ہیں۔پیپلزپارٹی المناک انجام سے بچاؤ چاہتی ہے تو معقولیت سے رستہ تلاش کرے۔ یہ بات تحریک انصاف کے قائم مقام مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تحریک انصاف اور عمران خان کی راہ میں کانٹے بونے سے پیپلزپارٹی کو مزید شرمندگی سمیٹنی پڑے گی۔

جمہوریت کی مالا جھپنے والی جماعت آمریت کے حربے آزمانے سے گریز کرے۔عمران خان 22 اکتوبر کو انشائ اللہ سیہون آئیں گے اور سندھ کے عوام سے ملیں گے۔یپپلز پارٹی جلسہ گاہ کے گرد دیواریں کھڑی کرکے دیکھ لی, تبدیلی کا سونامی نہیں روک پائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں