پاکستان کے ملائشیا، اردن اور ویت نام کے ساتھ گہرے تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے
تاکہ اِن ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو وسعت دی جا سکے صدر مملکت ممنون حسین کی ملائیشیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر، ویت نام کے سبکدوش ہونے والے سفیر اور پاکستان کے اردن میں نامزد سفیر سے گفتگو
جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ ہماری دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پر مبنی ہے۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملائشیا کے پاکستان کے لئے نئے ہائی کمشنر بھی سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر حثر الثانی بن مجتبار کی طرح دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے ملائیشیا کے ہائی کمشنر بھی اپنے وطن میں پاک ملائیشیا تعلقات میں وسعت کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملائیشیا پاکستان کی سستی اور معیاری مصنوعات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس طرح دونوں ملکوں کے تعلیمی اداروں کے درمیان بھی قریبی تعلقات ہونے چاہئیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ویتنام کے سبکدوش ہونے والے سفیر نگوین ڑوین لو نے پاکستا ن میں بہترین خدمات سر انجام دی ہیں۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ویتنام کے سبکدوش ہونے والے سفیر پاکستان سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام اپنے افسران کی تربیت کے لئے پاکستان کے تربیتی اداروں سے مستفید ہو سکتا ہے۔ صدر مملکت سے پاکستان کے اردن میں نامزدہونے والے سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت نے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک اردن تعلقات میں مزید وسعت کے لئے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ میجر جنرل (ر) جنید رحمت نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو اردن میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنے بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت