نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے توچور ڈاکو بھی پارٹی بنالیں گے ،ْپیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کو جمہوریت کا درس دینے والے نوازشریف اپنے اداؤں پر غور کریں ،ْ چوہدری منظور ہمیں طعنہ دینے والے نوازشریف نے محترمہ شہید کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا ،ْ بیان

بدھ 22 نومبر 2017 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان نے نوازشریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتاہے توچور،اسمگلر اور ڈاکو بھی پارٹی بنالیں گے۔گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جسے اسمبلی نے مسترد کردیا اور نوازشریف پارٹی کی سربراہی کرنے کے اہل رہے۔

احتساب عدالت کے باہر میاں نوازشریف نے قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق کہا کہ پیپلزپارٹی نے آمروں کے کالے قانون کی حمایت کی اس پر بہت افسوس ہوا۔سابق وزیراعظم کے بیان پر ترجمان پیپلزپارٹی چوہدری منظور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کو جمہوریت کا درس دینے والے نوازشریف اپنے اداؤں پر غور کریں، ہمیں طعنہ دینے والے نوازشریف نے محترمہ شہید کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا۔

(جاری ہے)

پی پی ترجمان نے کہا کہ نوازشریف میموگیٹ میں کالاکوٹ پہن کرپی پی پرغداری کا ٹھپا لگوانے گئے، نوازشریف مشرف سے معافی مانگ کربھاگ گئے، جمہوریت کی لڑائی ہم نے لڑی، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کوقربان نہیں کیا بلکہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں جبکہ نوازشریف نے غداری کے مقدمے کے باوجود مشرف کو باہرجانے دیا۔انہوںنے کہاکہ نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے توچور، اسمگلر اور ڈاکوبھی پارٹی بنالیں گے، اگرایسا چلتا رہا تو اسمگلر، چور اور ڈاکو پارلیمنٹ کو یرغمال بنالیں گے۔چوہدری منظور نے کہا کہ جن کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نہ ہووہ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں لہٰذا نوازشریف عدالتوں سے لڑنے کے بجائے اپنے مقدمے لڑیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں