معیشت کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے، شاہد خاقان عباسی

موجودہ حکومت تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا، وزیراعظم کی انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد کو یقین دہانی

جمعہ 19 جنوری 2018 20:21

معیشت کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی میں تاجر برادری کا کردار اہم ہے حکومت تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے یہ بات جمعہ کو انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انجمن تاجران کے وفد میں صدر محمد اجمل بلوچ، اصغر عباسی، خالد محمود چوہدری، محمد عرفان چوہدری، عماد بن عارف، شہزاد عباس، عبدالرحمن صدیقی، سردار طاہر، امان اللہ چیمہ، کامران علی شاہ، محمد اسلم خان، اختر حسین عباسی، اویس محمود، ذوالفقار احمد، محمود یوسف، وقاص گجر، ظفر اقبال گجر، عابد خان، سیّد الطاف شاہ، آصف محمود، محمد افسر خان، شاہد محمود، سعید اللہ خان، نذر عباسی، دلدار عباسی، نذیر اعوان، چوہدری ریاست اور زاہد ستی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد بھی موجود تھے۔انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد نے وزیراعظم کو اسلام آباد کی تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل بالعموم اور قانون کرایہ داری کے مسئلہ کے حوالہ سے بالخصوص آگاہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے درخواست کی۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائیگا۔

وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو اسلام آباد کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کے حوالے سے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں تجارتی مراکز کے دیگر مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں