سینٹ اجلاس، وفاقی تعلیمی نصاب میں عقیدہ ختم نبوت شامل نے‘ زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو بحال اور سندھ میں گیس ذخائر سے ملحقہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہمی کی قرار دادیں کثرت رائے سے منظور

پیر 22 جنوری 2018 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) ایوان بالا نے وفاقی درالحکومت کے تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کو شامل کرنے‘ ملک میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو بحال کرنے اور سندھ مین گیس ذخائر سے ملحقہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کی قرار دادیں کثرت رائے سے منظور کرلی ہیں۔

سوموار کے روز ایوان بالا میں قرار داد پیش کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ملک میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں قرار داد ایوان بالا نے کثرت رائے سے منظور کرلی۔ سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلباء میں اہم دنوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ان مواقع پر چھٹی کے ساتھ ساتھ انہیں سکولوں میں بلایا جائے اور اس مواقع پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اہم قومی دنوں کے منانے سے نئی نسل بے خبر ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر مسعود مجید نے کہا کہ قومی دنون کے موقع پر چھٹی کے ساتھ ساتھ ایک روز قبل آخری پیریڈ میں طلباء کو اس دن کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں قرار داد کی مخالفت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں منائے جانے والے قومی تہواروں کے موقع پر چھٹی کا پورا شیڈول تیار ہوتا ہے اور ان ایام کے موقع پر طلباء کو بلانا ممکن نہیں ہے تاہم ان مخصوص دنوں سے قبل یا بعد میں طلباء کو ان کی اہمیت کے بارے میں بتایا جاسکتا ہے جس پر سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے قرار داد واپس لے لی۔

سینیٹر مختار عاجز دھامرہ نے قرار داد پیش کرتیہ وئے کہا کہ حکومت سندھ میں گیس کے ذخائر سے ملحقہ علاقوں کو ترجیجی بنیادوں پر قدرتی گیس فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے ایوان نے قرار دعاد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے زیر انتظام تمام تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کو شامل کرے اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے قرار داد کی مکمل تائید حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے وزیر مملکت برائے قومی تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت نے نصاب میں ختم نبوت کو شامل کیا ہے اور طلباء کو پڑھایا جارہا ہے ایوان نے قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں