اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںعوام کی جانب سے کسی بھی جماعت کو دئیے گئے مینڈیٹ کو چوری نہیں کیا جانا ..

عوام کی جانب سے کسی بھی جماعت کو دئیے گئے مینڈیٹ کو چوری نہیں کیا جانا چاہئے،انجینئر بلیغ الرحمن

, بلوچستان حکومت کی حالیہ تبدیلی میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے منفی کردار ادا کیا ہے، ملک کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل جمہوریت کا تسلسل ہے ، مقصد کیلئے کام کرنا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیر مملکت کا انٹرویو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے کسی بھی جماعت کو دئیے گئے مینڈیٹ کو چوری نہیں کیا جانا چاہئے،بلوچستان حکومت کی حالیہ تبدیلی میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے منفی کردار ادا کیا ہے، ملک کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل جمہوریت کا تسلسل ہے ، مقصد کیلئے کام کرنا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(ن) لیگ کا لودھراں کا ضمنی انتخاب بھاری اکثریت سے جیتنا جمہوریت کی کامیابی ہے۔ منگل کو ایک انٹرویو میں وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ عوام کی جانب سے کسی بھی جماعت کو دئیے گئے مینڈیٹ کو چوری نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی حالیہ تبدیلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے منفی کردار ادا کیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا لودھران کا این اے 154 کا ضمنی انتخاب بھاری اکثریت سے جیتنا دراصل جمہوریت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد حسین سید ایک تجربہ کار اور سینئر سیاستدان ہیں جنہوں نے بطور رکن اسمبلی نہایت اہم کردار ادا کیا ہے وہ نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ پارلیمان سمیت پورے ملک کیلئے ایک اثاثہ ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہمیشہ آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور عدلیہ سمیت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پیش تک نہیں ہوئے جبکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے خاندان کو بھی عدلیہ کے سامنے پیش کیا اور سرخرو ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل جمہوریت کا تسلسل ہے ، اس مقصد کیلئے کام کرنا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں