فیض آباد دھرنا کیس ،

خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری سمیت دیگر عدم حاضری پر اشتہاری قرار،طلبی کے اشتہار چسپاں

منگل 3 اپریل 2018 15:12

فیض آباد دھرنا کیس ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں علامہ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری سمیت دیگر رہنمائوں کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دے دیا اور ان کی طلبی کے اشتہار چسپاں کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو فیض آباد دھرنا کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے علامہ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری، مولانا عنایت اللہ اور شیخ اظہر کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔ علامہ خادم حسین رضوی کے عدم حاضری کی بناء پر طلبی کے اشتہار چسپاں کر دیئے گئے۔ خادم حسین رضوی و دیگر کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں