حیدر آباد میں محکمہ جنگلات اراضی مرامعاملہ ،

سند ھ حکومت، چیف سیکرٹری سندھ اور ریونیو افسران کو نوٹس جاری نقوی صاحب اپنا طریقہ تبدیل کردیں، آپ کو معلوم ہو گا کہ اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثارکا درخواست گزار سے مکالمہ

منگل 3 اپریل 2018 15:12

حیدر آباد میں محکمہ جنگلات اراضی مرامعاملہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اپریل2018ء) سپریم کورٹ میں حیدر آباد میں محکمہ جنگلات کی اراضی خلاف قانون الاٹ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ محمود اختر نقوی صاحب اپنا طریقہ تبدیل کردیں، آپ کو معلوم ہو گا کہ اب حالات بدل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو حیدر آباد میں محکمہ جنگلات کی اراضی خلاف قانون الاٹ کرنے کے معاملہ پ سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے سندھ حکومت، چیف سیکرٹری سندھ اور ریونیو افسران کو نوٹس جاری کئے، اس کے علاوہ شاہ زرشمعون سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔

محمود اختر نقوی نے کہا کہ سیکرٹری ریونیو نے ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کو الاٹمنٹ کیلئے خط لکھا، جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ کیا سیکرٹری ریونیو وہی مفرور شاہ زر شمعون ہیں جس پر محمود اختر نے کہا کہ اس کیس میں شاہ زر شمعون کو بھی فریق بنایا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جنگلات کی 1446ایکڑ اراضی فرضی ناموں پر الاٹ ہوئی، تمام اراضی بااثر افراد کو الاٹ کی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نقوی صاحب اپنا طریقہ تبدیل کردیں، آپ کو معلوم ہو گا کہ اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں