وفاق اور صوبائی حکومت کے تعاون نے ثابت کیا باہمی تعاون سے ہم بہت سی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں، احسن اقبال
ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق سے کام کر کے دشمن کو پیغام دیا ہمارے سیاسی سطح پر اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن ہماری قومی ترجیحات جدا نہیں پچھلے چار سالوں میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونیوالے تمام آپریشنز حکومت نے اپنے وسائل سے کئے ، کسی کے ڈالر یا پائونڈ سے نہیں،ملک میں قیام امن کیلئے اپنے جوانوں کے خون کی قربانی دی ہے، وفاقی وزیر کا سالانہ ترقیاتی پروگراموں بارے اجلاس سے خطاب
پیر 16 اپریل 2018 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں ہم نے چار ترجیحات توانائی، تعلیم، معیشت، اور امن کا قیام پر کام کیا ہے اور چاروں ترجیحات پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح توانائی کے مسئلہ پر قابو پانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پچھلے چار سالوں میں 10,000 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، ان چار سالوں میں جہاں بجلی کی پیداوار میں کامیابی ہوئی وہاں ملک میں اضافی بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا جو نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈرن اکانومی میں بجلی کا زیادہ استعمال بہت اہمیت کا حامل ہے، ہمارے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں ہائیڈل، کول، سولر پاور اور گیس کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انہی سالوں میں وفاق اور سندھ نے مل کر تھر کول کے منصوبے پر کام کیا جو نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پہلی مرتبہ تھر میں کوئلے کی کان پر پروگرام شروع کیا گیا ہے، کوئلے سے چلنے والا یہ پہلا منصوبہ اس سال کے اختتام تک فعال ہو جائے گا، تھر کوئلے کے ذخائر چارسو سال تک پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ مناسب انفراسٹرکچر کی کمی بھی تھی ہماری حکومت نے ریلوے کا بجٹ 16 ارب سے بڑھا کر 43 ارب تک کر دیا جس سے ریلوے کے شعبے میں خاطر خواہ ترقی ہوئی۔ پاکستان میں 1600 کلومیٹرز کی اضافی موٹر وے تعمیر ہو رہی ہیں جبکہ انڈیا میں آجتک 1450 کلومیٹرز کی موٹرویز پر کام ہوا، پاکستان میں 550 کلومیٹرز موٹرویز پہلے سے موجود تھیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ایک سال تک ملک میں 2200 کلومیٹرز موٹرویز بن چکی ہوں گی، تعلیم کے شعبہ میں حکومت نے ایچ ای سی کا بجٹ 12 ارب روپے سے بڑھا کر 35 ارب روپے تک کر دیا ہے۔اسی طرح ہماری حکومت ہر ڈسٹرکٹ میں ایک یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں تک طلبا کو تعلیم کے مواقع فراہم ہوئے۔ اپنے دورہ بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں قائم ہونیوالے یونیورسٹی کیمپس سے خضدار، پشین ووڈھ کے طلباء کو بہت خوش دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان تعلیمی منصوبوں کی وجہ سے بہت سے طلبا نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پسماندہ علاقوں کے طلبا اپنی ذہانت میں اسلام آباد اور کراچی کی یونیورسٹیز کے طلبا سے کسی طور پر کم نہیں۔ ان یونیورسٹیز کے قیام سے ملک میں قابل ہیومن ریوسورس میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ ملک کے امن کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جتنے بھی آپریشنز ہوئے وہ حکومت پاکستان کے اپنے وسائل سے ہوئے، ہم نے کسی کے ڈالر یا پائونڈ سے اپنے آپریشنز نہیں کئے، اپنے ملک کے امن کے قیام کیلئے ہم نے اپنے جوانوں کے خون کی قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کی صورتحال نہ صرف بہتر ہوئی ہے بلکہ کراچی جہاں امن کی صورتحال بہت خراب ہو چکی تھی آج وہاں وفاق اور صوبائی حکومت کے تعاون سے امن قائم ہو چکا ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومت کے تعاون نے ثابت کیا کہ باہمی تعاون سے ہم بہت سی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبوں نے ٹیم کی طرح ملکی مفاد کیلئے حکومت کیساتھ ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق سے کام کر کے دشمن کو پیغام دیا ہمارے سیاسی سطح پر اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن ہماری قومی ترجیحات جدا نہیں ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت