اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںوفاقی حکومت مشرف کے معاملے پر عدالت گئی تھی ، خواجہ سعد رفیق عدالتی ..

وفاقی حکومت مشرف کے معاملے پر عدالت گئی تھی ، خواجہ سعد رفیق

, عدالتی احکامات پر مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی ، جتنی جمہوریت میں سکت تھی اتنی دیر مشرف کو روکا گیا، قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) بدھ کو قومی اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فیڈرل گورنمٹ مشرف کے معاملے میں عدالت گئی تھی ۔ اور عدالتی احکامات پر ہی انہیں باہر جانے کی اجازت دی گئی ۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جتنی جمہوریت میں سکت تھی اتنی دیر مشرف کو روکا گیا ۔ ہم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کا جنگلہ توڑ کر اندر بستی قائم کرلی گئی تھی ۔

(خبر جاری ہے)

پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا ۔ ٹی وی پور ٹاک شوز اور دوسرے پر تماچے برسائے جاتے ہیں ۔جوتے اچھالے جاتے ہیں تحریک انصاف کے استعفیٰ ہم نے گرد جھاڑ کر گلے سے لگائے ۔ انہیں اس ایوان میںموجود جماعتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ جنہوں نھے آپ لوگوں کو ایوان میں واپس عزت لانے کا راستہ دیا آج انہیں ایوان کو بڑا بھلہ کہنے کا حق نہین۔ توصیف


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں