ڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف الیکشن کمیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق درخواست دائر

پیر 16 جولائی 2018 17:16

ڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف الیکشن کمیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق درخواست دائر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی، درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت انتخابی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت انتخابی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کی میزبانی کررہے ہیں، پی ٹی آئی امیدوار کیخلاف درخواست عام شہری فیصل منظور نے الیکشن کمیشن میں دائر کی ہے،الیکشن کمیشن نے فیصل منظور کی درخواست مانیٹرنگ ٹیم کے سپرد کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں