سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 146 سے میاں محمد امجد جوئیہ اور پی پی 111 سے خواجہ محمد اسلام کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

جمعرات 19 جولائی 2018 23:56

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 146 سے میاں محمد امجد جوئیہ اور پی پی 111 سے خواجہ محمد اسلام کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 146 عارف والا سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمد امجد جوئیہ اور پی پی 111 فیصل آباد سے آزاد امیدوار خواجہ محمد اسلام کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ جمعرات کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی عزرداریوں سے متعلق دارخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ حلقے سے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد اعتراض نہیں کیا جا سکتا، کاغزات نامزدگی بطور امیدوار چیلنج کیے گئے مگر آپ امیدوار نہیں۔ وکیل درخواست گزارکامران مرتضی نے کہا کہ اس صورتحال میں پھر بھی اپیل کی جاسکتی ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ الیکشن ہونے دیں اس کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 146 عارف والا سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمدامجد جوئیہ کو الیکشن لڑنے کی بھی اجازت دے دی۔ درخواست گزار وسیم ظفر جٹ نے موقف اپنایا کہ امجد جوئیہ نے پہلے تین عام انتخابات میں خود کو گریجویٹ ظاہر کیا جبکہ بعد ازاں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں تعلیمی قابلیت میٹرک ظاہر کی۔ عدالت نے معاملے کو الیکشن کے بعد تک کیلئے موخر کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں